ایسا شوہر چاہیے جو گھر داماد بننے کیلئے تیار ہو: سارہ علی خان

اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا آپ کے سامنے آجاتی ہے: بھارتی اداکارہ/ فائل فوٹو
 اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا آپ کے سامنے آجاتی ہے: بھارتی اداکارہ/ فائل فوٹو

بالی وڈ اداکارہ سارہ علی خان نے کہا ہے کہ ان کی ماں روزمرہ زندگی میں ان کی 'تیسری آنکھ' ہیں اس لیے ان کے ہونے والے شوہر کو رخصت ہو کر ان کے گھر آنا ہو گا۔

سارہ علی خان بالی وڈ اسٹار سیف علی خان کی بیٹی ہیں،  سیف علی خان اور امریتا سنگھ کی شادی 1991 میں ہوئی لیکن 2004 میں دونوں کی علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد سارہ کو ان کی ماں نے اکیلے ہی پالا۔

بھارتی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے سارہ علی خان نے کہا کہ اکیلی ماں کے ساتھ رہنا زندگی کو ضرورت سے زیادہ مشکل بنا دیتا ہے اور جلد ہی حقیقی دنیا آپ کے سامنے آجاتی ہے۔

سارہ نے دوران انٹرویو مذاق میں کہا کہ ان کے ہونے والے شوہر کو شادی کے بعد ان کے ہی گھر میں شفٹ ہونا پڑے گا۔’میں کسی ایسے شخص سے شادی کروں گی جو میری ماں کے ساتھ رہ سکتا ہے‘۔‘

انہوں نے کہا کہ وہ اپنی والدہ کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گی، وہ روزمرہ کی زندگی میں ان کی تیسری آنکھ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنی ماں کی مدد سے اپنی چوڑیاں اپنے لباس سے میچ کیے بغیر انٹرویو میں بھی نہیں آ سکتی۔

مزید خبریں :