پاکستان
Time 03 دسمبر ، 2021

سیالکوٹ واقعے کو تحریک لبیک پاکستان سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے، ٹی ایل پی

واقعے کا پس منظر اور سازش سمیت تمام پہلو مدِنظر رکھ کر غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، ترجمان— فوٹو: فائل
واقعے کا پس منظر اور سازش سمیت تمام پہلو مدِنظر رکھ کر غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں، ترجمان— فوٹو: فائل

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے بھی سیالکوٹ میں فیکٹری کے سری لنکن منیجر کو قتل کیے جانے کے واقعے کی مذمت کی گئی ہے۔

ٹی ایل پی ترجمان کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ واقعے کو تحریک لبیک پاکستان سے منسوب کرنا افسوس ناک ہے،  واقعے کا پس منظر اور سازش سمیت تمام پہلو مدِنظر رکھ کر غیر جانب دارانہ تحقیقات کی جائیں۔

ترجمان نے کہا کہ اس واقعے میں ملوث کرداروں کو گرفتار کر کے سامنے لایا جائے ، ملک میں قانون کی بالادستی ہوگی تو کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی جرأت نہیں ہوگی ، ملک کسی خون خرابے اور فساد کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

مزید خبریں :