دنیا
Time 03 دسمبر ، 2021

افغانستان کو انسانی امداد کی مد میں ڈیڑھ کروڑ ڈالرز سے زائد کیش موصول

کیش امداد یکم دسمبر کو کابل ایئر پورٹ پہنچی، مرکزی بینک— فوٹو:فائل
کیش امداد یکم دسمبر کو کابل ایئر پورٹ پہنچی، مرکزی بینک— فوٹو:فائل 

افغانستان کے مرکزی بینک کو انسانی امدادکی مد میں اقوام متحدہ کے مشن برائے افغانستان کی جانب سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز  کیش موصول ہوگیا۔

افغانستان کے مرکزی بینک نے جاری بیان میں کہا ہے کہ یواین مشن افغانستان سے ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کیش امداد یکم دسمبرکو کابل ائیرپورٹ پہنچی۔

مرکزی بینک کے مطابق کابل ائیرپورٹ سے رقم کو بینک منتقل کردیاگیاہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ مرکزی بینک مختلف اصولی طریقے استعمال کرکے غربت کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے، ملک کا بینکنگ نظام جلد معمول پر آجائے گا۔

مزید خبریں :