پاکستان
Time 04 دسمبر ، 2021

سیالکوٹ واقعے پر سابق کپتان شاہد آفریدی کا ردعمل بھی سامنے آگیا

جس نے ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا، شاہد آفریدی کی ٹوئٹ—فوٹو: فائل
جس نے ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا، شاہد آفریدی کی ٹوئٹ—فوٹو: فائل 

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا سیالکوٹ میں مشتعل افراد کے ہاتھوں سری لنکن شہری کی ہلاکت پر ردعمل سامنے آگیا۔

شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر قرآن کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ' جس نے ایک انسان کا قتل کیا گویا اس نے پوری انسانیت کا قتل کیا'۔

خیال رہے کہ سیالکوٹ میں نجی فیکٹری کا سری لنکن منیجر فیکٹری ملازمین کے تشدد سے ہلاک ہوگیا۔

مشتعل افراد نے لاش کو سڑک پر گھسیٹا اور آگ لگا دی، مشتعل افراد کا دعویٰ ہے کہ مقتول نے مبینہ طور پر مذہبی جذبات مجروح کیے تھے۔

وزیرمملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ ایک مرکزی ملزم فرحان ادریس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور مزید 100 افراد زیر حراست ہیں۔

مزید خبریں :