کھیل
Time 04 دسمبر ، 2021

معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر اور سابق خفیہ ایجنٹ 101 سال کی عمر میں چل بسیں

ایلین ایش دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 10 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: فائل
ایلین ایش دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 10 وکٹیں حاصل کیں— فوٹو: فائل

دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر ایلین ایش 101 برس کی عمر میں چل بسیں، انہوں نے جنگ عظیم دوئم سے پہلے اور بعد میں بھی انگلینڈ کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔

ایلین ایش دائیں ہاتھ کی فاسٹ بولر تھیں جنہوں نے اپنے کیریئر میں 10 وکٹیں حاصل کیں۔

وہ دنیا کی معمر ترین ٹیسٹ کرکٹر تھیں۔ انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے ان کے انتقال کی تصدیق کی ہے۔

انہوں نے اپنا ٹیسٹ ڈیبیو آسٹریلیا کیخلاف 1937 میں کیا تھا۔ وہ 1949 میں ایشز کھیلنے انگلش ٹیم کے ہمراہ آسٹریلیا بھی گئی تھیں۔

کرکٹ کے علاوہ ایلین ایش نے برطانوی خفیہ ایجنسی MI6 کے لیے بھی جنگ عظیم دوئم کے دوران کام کیا۔

مزید خبریں :