’ہم عمران خان کی طرف دیکھ رہے ہیں‘، سیالکوٹ واقعے پر شوبز شخصیات پھٹ پڑیں

عمران خان جواب اور انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ماہرہ خان، ہمارے سر شرم سے جھک گئے، مہوش حیات— فوٹو: فائل
عمران خان جواب اور انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں، ماہرہ خان، ہمارے سر شرم سے جھک گئے، مہوش حیات— فوٹو: فائل

سیالکوٹ کی فیکٹری میں سری لنکا سے تعلق رکھنے والے منیجر کو تشدد کے بعد قتل کیے جانے کے واقعے پر شوبز شخصیات نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کرلیا۔

اداکارہ ماہرہ خان بھی پھٹ پڑیں اور کہا کہ ’عمران خان جواب اور انصاف کے لیے آپ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔‘

دیگر شوبز ستاروں نے بھی واقعے پر اظہار مذمت کیا۔ اداکارہ مہوش حیات نے کہاکہ ایسا انسانیت سوز  واقعہ ہوا، ہمارے سر شرم سے جھک گئے۔

اداکار فیصل قریشی نے کہاکہ اس شرمناک و اقعے  پر  پوری قوم شرمندہ ہے۔

واقعے کا پس منظر

خیال رہے کہ گزشتہ روز 3 دسمبر کو سیالکوٹ میں اسپورٹس گارمنٹ کی فیکٹری کے غیر مسلم سری لنکن منیجر پریانتھا کمارا پر فیکٹری ورکرز نے مذہبی پوسٹر اتارنے کا الزام لگا کر حملہ کردیا، پریانتھا کمارا جان بچانے کیلئے بالائی منزل پر بھاگے لیکن فیکٹری ورکرز نے پیچھا کیا اور چھت پر گھیر لیا۔

انسانیت سوز خونی کھیل کو فیکٹری گارڈز روکنے میں ناکام رہے، فیکٹری ورکرز منیجر کو مارتے ہوئے نیچے لائے ، مار مار کر جان سے ہی مار دیا، اسی پر بس نہ کیا، لاش کو گھسیٹ کر فیکٹری سے باہر چوک پر لے گئے، ڈنڈے مارے، لاتیں ماریں اور پھر آگ لگا دی۔

مزید خبریں :