پاکستان
Time 05 دسمبر ، 2021

این اے 133 کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے: پی ٹی آئی سینیٹر

این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ہمارا امیدوار میدان میں نہیں ہے لہذا ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے: صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب۔ فوٹو: فائل
این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ہمارا امیدوار میدان میں نہیں ہے لہذا ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے: صدر تحریک انصاف وسطی پنجاب۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے صدر اور سینیٹر اعجاز چوہدری نے این اے 133 کے ضمنی الیکشن کو سیاسی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ قرار دے دیا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ این اے 133 کے ضمنی الیکشن میں ہمارا امیدوار میدان میں نہیں ہے لہذا ہم کسی کو ووٹ نہیں دیں گے۔

اعجاز چوہدری کا کہنا تھا کہ آج کا الیکشن انتخابی عمل کے نام پر سیاہ دھبہ ہے، آج 20 فیصد سے بھی کم ووٹ کاسٹ ہو گا۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم نے آج پارٹی ووٹرز کو گھروں پر رہنے کی اپیل کی ہے، ہم نے اپنے ووٹرز کو آج ووٹ کا حق استعمال نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

خیال رہے کہ این اے 133 لاہور میں آج ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے جمشید اقبال چیمہ کو امیدوار اور ان کی اہلیہ کو کورنگ امیدوار نامزد کیا تھا تاہم پہلے ریٹرننگ افسر، پھر ایپلیٹ ٹریبونل اور  پھر لاہور ہائیکورٹ نے دونوں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے تھے۔

مزید خبریں :