دنیا
Time 05 دسمبر ، 2021

روسی ویکسین لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت مل گئی

روس کی کورونا ویکسین اسپوٹنک لگوانے والوں کو سعودی عرب میں داخلے کی اجازت مل گئی۔

روسی  حکام کے مطابق سعودی حکومت نے روسی ویکسین لگوانے والوں کو یکم جنوری سے آنےکی اجازت دی ہے جس کے بعد دنیا بھر سے روسی ویکسین لگوانے والے مسلمان اب سعودی عرب جاسکیں گے۔

روسی حکام کا کہنا ہے کہ روسی ویکسین لگوانے والے حج اور عمرہ کے اجتماعات میں شرکت کر سکیں گے۔

حکام کے مطابق ویکسین شدہ افراد کو سعودی عرب پہنچنےپرپی سی آر ٹیسٹ اور 48 گھنٹے قرنطینہ کرنا ہوگا۔

روسی حکام نے بتایاکہ دنیا کے 100 سے زیادہ ممالک روسی ویکسین شدہ افراد کو آنے کی اجازت دے چکے ہیں تاہم امریکاسمیت 15 ممالک نے روسی ویکسین شدہ افراد کے داخلے پرپابندی لگائی ہوئی ہے۔

مزید خبریں :