دنیا
Time 06 دسمبر ، 2021

طیب اردوان کی تقریب میں جانیوالے پولیس افسر کی گاڑی سے بم برآمد

پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے نصیبین شہر میں ہوئی/ فائل فوٹو
پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے نصیبین شہر میں ہوئی/ فائل فوٹو

ترکی میں صدر رجب طیب اردوان کی تقریب سے قبل پولیس افسر کی گاڑی سے بم نکل آیا۔

ترک میڈیا کے مطابق  پولیس افسر کی گاڑی میں بم کی نشاندہی جنوب مشرقی صوبے ماردین کے علاقے  نصیبین شہر میں ہوئی۔

ترک میڈیا کا بتانا ہے کہ  پولیس افسر کو مشرقی ترکی میں اس ایونٹ کے لیے جانا تھا جہاں صدر اردوان کو بھی شرکت کرنی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ (بی ڈی ایس ) نے موقع پر بم کو ناکارہ بنادیا جب کہ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

دوسری جانب اردوان  کی پارٹی کے نائب سربراہ حمزہ داغ کا کہنا ہے کہ پولیس نے افراتفری سے بچنے کے لیے معلومات جاری کرنے میں تاخیر کی ۔

مزید خبریں :