پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2021

کراچی والوں کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا گیا

بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے/ فائل فوٹو
بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے/ فائل فوٹو 

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین کے لیے بجلی مہنگی کردی۔

نیپرا کی جانب سے بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا جس کے مطابق کراچی کے صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہےکہ بجلی ستمبرکے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مہنگی کی گئی ہے جس کے چارجز دسمبر کے بلوں میں وصول کیے جائیں گے۔

نیپرا نے کے الیکٹرک کی جانب سے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے لیے دائر درخواست پر نومبر میں سماعت کی تھی۔

مزید خبریں :