کاروبار
Time 07 دسمبر ، 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار روپے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار روپے کا ہوگیا ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور آج بھی 24 قیراط کے ایک تولہ سونے کی قیمت 350 روپے بڑھی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 350 روپے اضافے کے بعد ملک میں ایک تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔ 24 قیراط کے 10 گرام سونے کے دام 300 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 310 روپے ہے۔

اس کے علاوہ زیورات کی تیاری میں استعمال ہونے والے 22 قیرط گولڈ کی فی 10 گرام قیمت 97451 روپے ہوگئی ہے۔

 عالمی صرافہ بازار میں میں سونے کی قدر ایک ڈالر بڑھ کر 1781 ڈالر فی اونس ہے۔  


مزید خبریں :