پریتی زنٹا نے پہلی بار اپنے بچے کی تصویر شیئر کردی ، ساتھی اداکاراؤں کا تبصرہ

پریتی زنٹا نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں جے اور جیا میں سے ایک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی —فوٹو: پریتی زنٹا انسٹا گرام
پریتی زنٹا نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں جے اور جیا میں سے ایک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی —فوٹو: پریتی زنٹا انسٹا گرام 

بالی وڈ کی مقبول اداکارہ پریتی زنٹا نے پہلی بار اپنے جڑواں بچوں میں سے ایک کی تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

  پریتی زنٹا کے ہاں گزشتہ ماہ سروگیسی کے ذریعے جڑواں بچوں کی پیدائش  ہوئی تھی جس کے بعد اداکارہ نے منگل کے روز اپنے جڑواں بچوں( بیٹا جے اور بیٹی  جیا ) میں سے ایک کی تصویر پہلی  بار انسٹاگرام پر اپ لوڈ کردی۔

انسٹاگرام پر تصویر اپ لوڈ ہوتے ہی بالی وڈ کی مختلف اداکاراؤں نے پریتی زنٹا کی تصویر پر کمنٹ کیا۔

پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما، اور دیا مرزا نے پریتی زنٹا کی پوسٹ پر ایموجی کے زریعے اپنا پیار دکھایا۔ —فوٹو: پریتی زنٹا انسٹا گرام
پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما، اور دیا مرزا نے پریتی زنٹا کی پوسٹ پر ایموجی کے زریعے اپنا پیار دکھایا۔ —فوٹو: پریتی زنٹا انسٹا گرام

پریانکا چوپڑا، انوشکا شرما اور دیا مرزا نے پریتی زنٹا کی پوسٹ پر ایموجی کے ذریعے اپنا پیار  دکھایا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر  ہی پریتی نے شوہرکے ہمراہ ایک خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو جڑواں بچوں جے اور جیا کی آمد کے حوالے سے اطلاع دی۔

مزید خبریں :