پاکستان
Time 07 دسمبر ، 2021

نسلہ ٹاور کو توڑنے والے ٹھیکیدار نے مزدوروں کی زندگی داؤ پر لگادی

کراچی میں نسلہ ٹاور کو توڑنے والے ٹھیکے دار نے مزدوروں کی زندگی داؤ پر لگادی۔

نسلہ ٹاورکو جدید طریقے سے گرایا جائے گا، عمارت کنٹرولڈ بلاسٹنگ کے ذریعے منہدم ہوگی، ہائی ریچ آرم ڈیمولیشن ہوگی، اشتہارات ، بڑی کمپنیوں کے ٹینڈر، سرجوڑ کرمحکموں کی بیٹھکیں اور بڑے دعوے سب دھرے کے دھرے رہ گئے۔

نسلہ ٹاور گرانے کیلئے کوئی جدید مشینری تو نظر نہ آئی البتہ ہزار سے 1500 روپے دیہاڑی پر جان خطرے میں ڈال کر مشقت کرتے مزدور عمارت ایسے گرارہے ہیں جیسے کسی گلی کا مکان گرایاجاتا ہے۔

ذراسا پیرآگے پیچھے ہوا اور جان گئی۔

محفوظ ڈیمولیشن کے عدالتی حکم کے باوجود مزدوروں کو بلندعمارت پر بے یارومددگار کیوں چھوڑا گیا؟ یہ سوال نسلہ ٹاور توڑنے والے ٹھیکیدار کے سامنے رکھا تو جواب نہ ملا۔

جیونیوز کی ٹیم نے عمارت میں داخل ہونے اور مزدوروں سے بات کرنے کی کوشش کی مگر ٹھیکیدار نے اس کی بھی اجازت نہ دی اورصرف ’سب اچھا ہے‘ کا دعویٰ کردیا۔

مزید خبریں :