دنیا
Time 08 دسمبر ، 2021

یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی تعداد بڑھنے سے خطے میں کشیدگی میں اضافہ

یوکرین کی سرحد پر روسی فوجیوں کی تعداد بڑھنے  سے خطےمیں کشیدگی بڑھ گئی  جس سے امریکا اور روس آمنے سامنے آگئے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک کےصدور جوبائیڈن اور پیوٹن  کے درمیان 2  گھنٹے  5 منٹ دورانیےکے طویل ورچوئل مذاکرات ہوئے جس میں صدربائیڈن نے فوجی کشیدگی کی صورت میں  روس  پر سخت پابندیوں کا عندیہ دیا۔

اس دوران  صدرپیوٹن نےامریکی ہم منصب  سے یوکرین کونیٹو اتحاد سے دور رکھنے، خطے میں امریکی افواج کی تعداد میں کمی اورمہلک ہتھیاروں کی تنصیب روکنے کامطالبہ کیا۔

امریکی حکام کے مطابق  صدربائیڈن  نے روسی ہم منصب کےکسی بھی مطالبے سے متعلق کوئی وعدہ نہیں کیا۔

بعد ازاں  روسی حکومت کی جانب سےجاری بیان میں کہا  گیا ہےکہ دونوں رہنماؤں کی بات چیت خوشگوارماحول میں ہوئی اور  روسی فوج کسی کےلیےخطرہ نہیں۔

بیان میں پیوٹن نے امریکا اورروس میں سفارتخانوں کے عملے پر عائد تمام پابندیاں ختم کرنےکی تجویز بھی دی۔

مزید خبریں :