پاکستان
Time 08 دسمبر ، 2021

ریجنل الیکشن کمشنر کا وزیراعظم کو مراسلہ، پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت

ریجنل الیکشن کمشنر پشاور نے وزیراعظم عمران خان کو دورہ پشاور سے متعلق مراسلہ لکھ دیا۔

ریجنل الیکشن کمشنر اور ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر پشاور نے اپنے مراسلے میں وزیراعظم عمران خان کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ریجنل کمشنر سعید احمد خان کی جانب سے وزیراعظم کو لکھے گئے مراسلے میں کہا گیا ہےکہ خبریں ہیں آپ پاکستان کارڈلانچ کرنے کے لیے پشاور کا دورہ کررہے ہیں لہٰذا آپ کو مشورہ ہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایات اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی نہ کی جائے۔

ریجنل الیکشن کمشنر کا وزیراعظم کو مراسلہ، پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت

مراسلے میں مزید کہا گیا ہےکہ بصورت دیگر آپ کےخلاف قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

دوسری جانب خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی اطلاعات محمد علی سیف کا کہناہے کہ  وزیراعظم آج گورنر ہاؤس میں نیا پاکستان کارڈ کا افتتاح کریں گے۔

مزید خبریں :