پاکستان
Time 08 دسمبر ، 2021

بحریہ کا زمین سے فضا میں ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ

پاک بحریہ کے ائیر ڈیفنس یونٹ کی جانب سے زمین سے فضا میں ہدف کو نشانے بنانے والے میزائلوں کی فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق میزائلوں نے کامیابی سے اہداف کو نشانہ بنایا اور نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے میزائلوں کی فائرنگ کا مشاہدہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ میزائلوں کی فائرنگ کا مظاہرہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں اور حربی تیاریوں کا ثبوت ہے۔

اس موقع پر نیول چیف نے پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ پاک بحریہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید خبریں :