سعودی عرب میں تاریخ کے پہلے فلم فیسٹیول کا انعقاد

فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت میں منافع ملکی زرِ مبادلہ میں اہم کردار ادا کرے گا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا
فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت میں منافع ملکی زرِ مبادلہ میں اہم کردار ادا کرے گا—فوٹو: غیر ملکی میڈیا

سعودی عرب میں تاریخ کے پہلے فلم فیسٹیول کا آغاز ہوگیا۔

سعودی عرب کے شہر جدہ میں ہونے والے پہلے فلم فیسٹیول میں دنیا بھر سے معروف اداکار و موسیقار شرکت کررہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اس فیسٹیول میں 138 دستاویزی فلمیں 30 سے زائد زبانوں میں پیش کی جائیں گی جو کہ 67 ممالک کی ہوں گی، 10 روز تک جاری رہنے والے ریڈ سی فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں شرکا نے سعودی عرب میں سنیما کی بحالی کو خوش آئند قرار دیا۔

دوسری جانب سعودی عرب کے اداکار اور ہدایت کار اس فلم فیسٹیول سے کافی خوش ہیں، انہوں نے امید ظاہر کی کہ سال 2030 تک سعودی عرب کی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری میں 950 ملین ڈالر منافع بخش کاروبار ہونے کی توقع ہے۔

فنکاروں کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت میں منافع ملکی زرِ مبادلہ میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید خبریں :