پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئی

پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کرکے ڈھاکا سے دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی —فوٹو: پی سی بی فائل
پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کرکے ڈھاکا سے دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی —فوٹو: پی سی بی فائل 

  پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ بنگلا دیش مکمل کرکے  ڈھاکا سے دبئی کے راستے وطن واپس پہنچ گئی۔

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق بعض ٹیکنیکل وجوہات کی بنا پر پرواز ای کے 608 کی دبئی سے کراچی کیلئے روانگی میں2 گھنٹے 22 منٹ کی تاخیر ہوئی، پرواز نے رات 7:52 بجے کراچی لینڈ کیا۔ 

ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام پاکستانی کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کراچی ائیرپورٹ کے ٹرمینل ون پر پی سی آر ٹیسٹ لیے گئے۔ 

پی سی بی حکام کے مطابق کورونا وائرس کی رپورٹس منفی آنے تک تمام کھلاڑی ہوٹل میں قرنطینہ رہیں گے۔ 

اس سے قبل ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیم بھی دبئی کے راستے آج دوپہر کراچی پہنچ چکی ہے۔ 

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 13 دسمبر کی شام 6 بجے کھیلا جائے گا،14 دسمبر کو ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا جبکہ 16 دسمبر کو تیسرا اور فائنل میچ ہوگا۔ 

شیڈول کے مطابق ہفتے 18 دسمبر کو ایک بجے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان  پہلا ون ڈے کھیلا جائے گا جبکہ اس سیریز کا اگلا میچ 20 اور آخری 22 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ 

سندھ پولیس کے اسپیشل سکیورٹی یونٹ اور ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے نیشنل اسٹیڈیم میں سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔ 

دونوں ٹیموں کے اسٹیڈیم آنے جانے کے لیے خصوصی سیکورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔

مزید خبریں :