دنیا
Time 09 دسمبر ، 2021

شارجہ میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا اعلان کردیا گیا

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ہفتہ وار تین تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔

ریاستی حکام کے مطابق جمعہ،  ہفتہ اور اتوار کو سرکاری اداروں میں تعطیل ہوگی۔

شارجہ حکومت کے مطابق ورکنگ ویک چار روزہ ہوگا، سرکاری دفاتر میں کام کا آغاز صبح ساڑھے 7 بجے اور دن کا اختتام ساڑھے 3 بجے ہوگا۔

خیال رہے کہ گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں وفاق کے ماتحت سرکاری دفاتر میں اوقات کار اور ہفتہ وار تعطیل میں تبدیلی کی گئی تھی جس کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا۔

عرب میڈیا کے مطابق یو اے ای میں سرکاری دفاتر میں پیر تا جمعرات صبح ساڑھے 7 سے ساڑھے3 بجے تک کام ہوگا جب کہ جمعہ کو دن 12 بجے تک اوقات کار ہوں گے۔

اسی حکمنامے کے مطابق ریاستیں اپنے دفتری اوقات کا تعین کررہی ہیں۔ حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ نجی کمپنیاں اپنے طور پر دفتری اوقات طے کرسکتی ہیں۔

مزید خبریں :