دنیا
Time 10 دسمبر ، 2021

امریکی ایوان نے چین مخالف بل منظور کرلیا

واشنگٹن: امریکی ایوان نمائندگان میں چین مخالف بل منظور کرلیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بل کی منظوری کے بعد اب سے امریکی  صدر جوبائیڈن کے پاس دستخط کے لیے بھیجا جائے گا۔

امریکی ایوان نمائندگان میں پیش کیے گئے  بل میں  چین کے ایغور مسلمانوں سے ناروا سلوک کی مذمت کی گئی ہے۔

اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکرامریکی ایوان نمائندگان کا کہنا تھا کہ چین ایغور اور اقلیتوں کے خلاف جبر کا استعمال کر رہا ہے۔

اس کے علاوہ بل میں سنکیانگ سے درآمدات پر پابندی لگانےکی سفارش بھی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :