گائیں کے دودھ نہ دینے پر مالک مقدمہ درج کروانے تھانے جاپہنچا

پولیس نے رمیا کی بات سنی اور پھر اسے سمجھاکر گایوں کو جانوروں کے اسپتال بھیج دیا گیا—فوٹو فائل
پولیس نے رمیا کی بات سنی اور پھر اسے سمجھاکر گایوں کو جانوروں کے اسپتال بھیج دیا گیا—فوٹو فائل

بھارتی ریاست کرناٹک کے ایک گاؤں میں کسان اپنی 4 گائیں کیخلاف شکایت لے کر مقامی تھانے پہنچ گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدلی پور گاؤں کے رہائشی رمیا نامی کسان نے پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی 4 گائے کو دن میں دو مرتبہ اچھی خواراک فراہم کرتا ہے ، اس کے علاوہ انہیں چرانے لے کر جاتا ہے لیکن پھر بھی یہ دودھ نہیں دیتیں۔

رپورٹس کے مطابق کسان کا کہنا تھا کہ جب بھی اس کی بیوی صبح دودھ دوہنے گائیں کے پاس جاتی ہے تو تمام گائیں اسے مارتی ہیں اور دودھ بھی نہیں دیتیں۔

پولیس  کے مطابق یہ اس قسم کا پہلا واقعہ ہے، پولیس نے کسان کی بات سنی اور پھر اسے سمجھا بجھا کر گائیں کے ساتھ جانوروں کے اسپتال بھیج دیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھارتی ریاست مدھیا پردیش میں اس قسم کا واقعہ پیش آیا تھا جب کسان اپنی بھینس کی شکایت لے کر تھانے پہنچا تھا۔

مزید خبریں :