کاروبار
Time 11 دسمبر ، 2021

پاکستان میں سونا 250 روپے اور عالمی مارکیٹ میں 13 ڈالر مہنگا

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج 250 روپے کا اضافہ ہوا ہے جبکہ عالمی مارکیٹ میں ایک اونس سونا 13 ڈالر مہنگا ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 250 روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قدر 215 روپے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 696 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر 13 ڈالر بڑھ کر 1784 ڈالر فی اونس ہے۔  


مزید خبریں :