دنیا
Time 11 دسمبر ، 2021

امریکا میں 30 سے زائد بگولوں نے زد میں آئی ہر شے ملیا میٹ کردی، 70 سے زائد ہلاکتیں

امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، سب سے زیادہ متاثرہ ریاست کینٹکی میں 200 میل سے زائد کا سفر کرتے بگولے سے عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں۔

امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی— فوٹو: اے ایف پی
امریکا کی 6 ریاستوں میں 30 سے زیادہ ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی— فوٹو: اے ایف پی

 متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے، 50 ہزار سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں ہوا کے بگولوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے۔

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں ہوا کے بگولوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے— فوٹو: سی این این
امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے تصدیق کی ہے کہ ریاست میں ہوا کے بگولوں کی وجہ سے مختلف حادثات میں 70 سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ یہ تعداد 100 تک پہنچ سکتی ہے— فوٹو: سی این این

کینٹکی میں سب سے زیادہ ہلاکتیں موم بتی بنانے والی فیکٹری کی چھت گرنے سے ہوئی۔ اس کے علاوہ الی نوائے میں ایمازون کے ویئر ہاؤس اور آرکنساس میں ایک نرسنگ ہوم منہدم ہونے سے بھی ہلاکتیں ہوئیں۔

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

کینٹکی کی موم بتی بنانے والی فیکٹری جب ٹورناڈو کی زد میں آئی تو اس وقت اندر 100 کے قریب ملازمین موجود تھے۔ یہ کینٹکی کی تاریخ میں بگولوں سے ہونے والی اب تک کی سب سے زیادہ اموات ہیں۔

ہوا کے بگولوں سے ریاست کینٹکی، الی نوائے، کنسا، میزوری، ٹینیسی اور مسی سپی متاثر ہوئیں۔

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

کینٹکی کے علاقے مےفیلڈ میں عدالت کی عمارت اور  متصل جیل کو بھی نقصان پہنچا۔

ریاست کینٹکی میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے جبکہ  ریاست ٹینیسی میں بگولوں سے مختلف حادثات میں 3 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں جبکہ ریاست آرکنساس میں بگولوں سے نرسنگ ہوم کی چھت ٹوٹنے سے ایک شخص ہلاک اور تین زخمی ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔

مزید خبریں :