پاکستان
Time 11 دسمبر ، 2021

عمران فاروق قتل کیس کے مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

عمران فاروق قتل کیس کے مجرموں کی سزا کیخلاف اپیلوں پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت سے عمر قید کی سزا پانے والے تینوں مجرموں کی سزا کے خلاف اپیلوں پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل دو رکنی ڈویژن بینچ نے عمران فاروق قتل کیس کے سزا یافتہ مجرموں خالدشمیم، معظم علی اور محسن علی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت سے عمر قید کی سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا۔

وفاق کی جانب سے ڈپٹی اٹارنی جنرل خواجہ امتیاز نے دلائل مکمل کیے اور تحریری جواب گراف کے ساتھ پیش کرتے ہوئے مجرموں کی اپیلیں خارج کر کے سزا برقرار رکھنے کی استدعا کی۔

اپیل کنندگان کے وکلا نے سزا کالعدم قرار دے کر ان کے مؤکلین کو بری کرنے کی استدعا کی اور دلائل تحریری طور پر بھی جمع کرائے۔

خیال رہے کہ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لندن میں قتل کیے گئے  ڈاکٹر عمران فاروق کے کیس میں خالد شمیم، معظم علی اور محسن علی کو عمر قید اور جرمانوں کی سزا سنائی تھی۔ 

مزید خبریں :