پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2021

جنید صفدر نے شادی سے قبل مانسہرہ میں مقامی حجام سے بال کٹوالیے

مانسہرہ پہنچنے پر مقامی افراد نے جنید صفدر کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر استقبال کیا— فوٹو: سوشل میڈیا
مانسہرہ پہنچنے پر مقامی افراد نے جنید صفدر کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر استقبال کیا— فوٹو: سوشل میڈیا

مسلم لیگ (ن) کی مرکزی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اپنے والد کے ہمراہ مانسہرہ پہنچ گئے۔

مانسہرہ آمد پرکیپٹن ریٹائرڈ صفدراورجنیدصفدرکا بھرپوراستقبال کیاگیا۔ مقامی افراد نے جنید صفدر کا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈال کر استقبال کیا۔

بعدازاں جنید صفدر نے دادا دادی کی قبروں پر فاتحہ خوانی بھی کی۔ 

جنیدصفدر نے مانسہرہ کے گاؤں میں مقامی حجام سےبال بھی کٹوائے۔ ان کے بال کٹوانے کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

خیال رہے کہ جنید صفدر کی شادی کی تقاریب جاری ہیں جبکہ ان کے ولیمے کی تقریب 17 دسمبر کو لاہور میں ہوگی۔

مزید خبریں :