دنیا
Time 12 دسمبر ، 2021

امریکی تاریخ کے بدترین طوفانی بگولے، ہلاکتوں کی تعداد 84 ہو گئی

امریکا کی 6 ریاستوں میں آنے والے 30 سے زائد طوفانی بگولوں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 84 ہو گئی ہے۔

غیر ملکی خبر  رساں ادارے کے مطابق طوفانی بگولوں کے باعث بسے بسائے شہر لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئے۔

 رپورٹس کے مطابق بگولے اتنے شدید تھے کہ  جو چیز بھی ان کے سامنے آئی وہ اسے اڑا لےگئے، 6 ریاستوں میں اتنی تباہی ہوئی کہ  گھر، اسکول، شاپنگ سینٹرز، فیکٹریاں، اسپتال کچھ نہ بچا۔

متعدد گاڑیاں عمارتوں کے ملبے تلے دب گئیں، درخت جڑوں سے اُکھڑ گئے، بجلی کے کھمبے گر گئے اور  ہزاروں افراد بجلی سے محروم ہوگئے۔

صرف ریاست کینٹکی میں70 افراد جان سے گئے:فوٹوبشکریہ گیٹی امیجز
صرف ریاست کینٹکی میں70 افراد جان سے گئے:فوٹوبشکریہ گیٹی امیجز

امریکی ریاست کینٹکی کے شہر مے فیلڈ میں سب سے زیادہ تباہی ہوئی جہاں 70 افراد ہلاک ہوئے اور صرف ایک فیکٹری کے ملبے سے 40افراد کو نکالا گیا۔

 امریکی صدر جوبائیڈن کا کہنا ہےکہ امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سے ہونے والی تباہی ناقابل یقین ہے۔

ریاست میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے:فوٹوبشکریہ اے پی
ریاست میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے:فوٹوبشکریہ اے پی

امریکی ریاست کینٹکی کے گورنر اینڈی بیس ہیر نے  100سے زیادہ ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے جبکہ ریاست میں  کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔

امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سےہونےوالی تباہی ناقابل یقین ہے: امریکی صدر جوبائیڈن فوٹوبشکریہ اے ایف پی
 امریکی تاریخ کے بدترین طوفان سےہونےوالی تباہی ناقابل یقین ہے: امریکی صدر جوبائیڈن فوٹوبشکریہ اے ایف پی
فیکٹری کے ملبے سے40افراد کو نکال لیا گیا ہے:فوٹوبشکریہ اے ایف پی
فیکٹری کے ملبے سے40افراد کو نکال لیا گیا ہے:فوٹوبشکریہ اے ایف پی


مزید خبریں :