دنیا
Time 12 دسمبر ، 2021

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی

بھارتی میجرنے ضلع رامبن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرخودکوگولی مار کر خودکشی کی، کشمیر میڈیا سروس— فوٹو:فائل
بھارتی میجرنے ضلع رامبن میں اپنی سرکاری رہائش گاہ پرخودکوگولی مار کر خودکشی کی، کشمیر میڈیا سروس— فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے میجر نے خودکشی کرلی۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ وادی کے ضلع رامبن کے علاقے مہوبل میں  23 راشٹریہ رائفلز کی الفا کمپنی کے کمانڈر میجر پرویندر سنگھ نے اپنے رہائشی کوارٹرپر اپنی سروس رائفل اے کے 47 سے خود کو گولی مارکر خود کشی کرلی۔

کے ایم ایس نے بتایا کہ جنوری 2007 سے مقبوضہ وادی میں خودکشی کرنے والے بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 524 ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :