پاکستان
Time 12 دسمبر ، 2021

وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے تو عملدرآمد کی توقع بھی ہے، مولانا ہدایت الرحمان

بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے مطالبات کا نوٹس لیا ہے تو عمل درآمد کی توقع بھی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے گوادر کے دھرنے پر بیٹھے افراد کے جائز مطالبات کا نوٹس لیا تھا۔ اس حوالے سے جیو نیوز کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ’گوادر کو حق دو‘ تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے نوٹس لیا ہے تو عمل درآمد کی توقع بھی ہے۔

ان کا کہنا تھاکہ تحریک کے مطالبات پر حکومت کی جانب سے کوئی پیش رفت نہیں ہوئی، حکومت نے صرف یقین دہانیاں کرائیں، عملی طور پر کچھ نہیں کیا۔

خیال رہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں پورٹ روڈ پر احتجاجی دھرنا 28 روز سے جاری ہے۔

مزید خبریں :