پڑوسیوں کے کپڑے مانگ کر پہننے والی بیوی کیخلاف شوہر نے طلاق کا مقدمہ کردیا

پڑوسی خاتون نے بتایا کہ جب وہ اپنے کپڑے واپس لینے ہمارے گھر آئی تو بیوی نے اسے دھمکیاں دیں اور مار پیٹ بھی کی، شوہر کا بیان۔ فوٹو: فائل
پڑوسی خاتون نے بتایا کہ جب وہ اپنے کپڑے واپس لینے ہمارے گھر آئی تو بیوی نے اسے دھمکیاں دیں اور مار پیٹ بھی کی، شوہر کا بیان۔ فوٹو: فائل

بیوی کی عجیب و غریب عادت سے تنگ 30 سالہ مصری شخص طلاق کے لیے عدالت پہنچ گیا۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق شوہر نے 22 سالہ بیوی کے خلاف طلاق کی درخواست دائر کی اور مؤقف اپنایا کہ اس کی بیوی عجیب عادت کا شکار ہے، وہ ہر ہفتے پڑوسیوں سے کپڑے پہننے کے لیے مانگتی ہے اور پھر اپنے پاس ہی رکھ لیتی ہے۔

مصری شہری کا کہنا تھا کہ مجھے اس بات کا علم اس وقت ہوا جب راہ چلتے مجھے ایک پڑوس والی خاتون نے روکا اور بتایا کہ جب وہ اپنے کپڑے واپس لینے ہمارے گھر  گئیں تو میری بیوی نے انہیں دھمکیاں دیں اور مار پیٹ بھی کی۔

مذکورہ شخص نے بتایا کہ پڑوسیوں نے مجھے مقدمہ درج کروانے کی دھمکی دی جس پر میں نے بازار سے نئے کپڑے خرید کر انہیں دیے تاکہ کسی بھی قسم کی قانونی کارروائی سے محفوظ رہ سکوں۔

مصری شخص کا کہنا تھا میں نے اس حوالے سے جب بیوی سے پوچھا تو اس نے ڈھٹائی سے اس واقعے کی تصدیق کی۔

شہری نے بتایا کہ میں اپنی بیوی کی اس عادت سے سخت پریشان ہوں اسی لیے طلاق کا فیصلہ کر رہا ہوں۔