کاروبار
Time 13 دسمبر ، 2021

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ

10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 739 روپے ہے— فوٹو: فائل
10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 6 ہزار 739 روپے ہے— فوٹو: فائل

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں معمولی اضافہ ہوگیا۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 50  روپے بڑھ کر ایک لاکھ 24 ہزار500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت 43 روپے بڑھ کر ایک لاکھ6ہزار739 روپے ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ڈالر بڑھ کر 1787 ڈالر ہے۔