کھیل
13 دسمبر ، 2021

پاکستان کیخلاف ڈیبیو کرنیوالے ڈومینک ڈریکس کس سابق کھلاڑی کے بیٹے ہیں؟

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 63 رنز سے شکست دی۔

 ویسٹ انڈیز کے بولر ڈومینک ڈریکس نے پاکستان کے خلاف اپنا انٹرنیشنل ڈیبیو کیا اور اپنے پہلے میچ میں 4 اوورز میں 43 رنز دیکر ایک وکٹ حاصل کی۔

کیا آپ جانتے ہیں  ڈومینک ڈریکس کس سابق کرکٹر کے بیٹے ہیں؟

ویز برٹ ڈریکس نے ٹیسٹ میں 33 وکٹیں لینے کے ساتھ386 رنز بنائے جبکہ ون ڈے انہوں نے 51 وکٹیں اپنے نام کیں— فوٹو: فائل
ویز برٹ ڈریکس نے ٹیسٹ میں 33 وکٹیں لینے کے ساتھ386 رنز بنائے جبکہ ون ڈے انہوں نے 51 وکٹیں اپنے نام کیں— فوٹو: فائل 

ڈومینک ڈریکس سابق انٹرنیشنل ویسٹ انڈین کرکٹر  ویز برٹ ڈریکس کے بیٹے ہیں۔

ویز برٹ ڈریکس نے 1995 میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے جبکہ 2002 میں بنگلادیش کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کیا۔

ویز برٹ ڈریکس نے ویسٹ انڈیز کی جانب سے 12 ٹیسٹ اور 34 ون ڈے انٹرنیشنل میں نمائندگی کی جبکہ  ٹیسٹ میں 33 وکٹیں لینے کے ساتھ386 رنز بنائے اور ون ڈے  میں انہوں نے 51 وکٹیں اپنے نام کیں۔

پاکستان کے خلاف ڈیبیو سے قبل ڈومینک ڈریکس نے اپنے  ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ' آج میرا خواب پورا ہونے جارہا ہے پہلے میرے والد نے ویسٹ انڈیز کی نمائندگی کی اور اب میں کرنے جارہا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی پوری کوشش کروں گا۔

مزید خبریں :