دنیا
Time 13 دسمبر ، 2021

ہیلی کاپٹر حادثے میں بپن راوت کی ہلاکت، سوشل میڈیا پوسٹس پر 8 افراد گرفتار

ایک خاتون پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بپن راوت کی ہلاکت کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ہنسنے والے ایموجی سے اپنا ردعمل دیا تھا— فوٹو: فائل
ایک خاتون پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بپن راوت کی ہلاکت کی سوشل میڈیا پوسٹ پر ہنسنے والے ایموجی سے اپنا ردعمل دیا تھا— فوٹو: فائل

بھارت میں مودی حکومت کے آزادی اظہار رائے کیخلاف اقدامات جاری، ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہونے والے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت کیخلاف سوشل میڈیا پر جارحانہ پوسٹ کرنے کے الزام پر8 شہریوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اس کے علاوہ نفرت انگیز پوسٹ پر جموں میں ایک خاتون بینک ملازم کو ملازمت سے ہٹادیا گیا، خاتون پر الزام لگایا گیا ہے کہ انہوں نے بپن راوت کی ہلاکت کی سوشل میڈیا پوسٹ پر  ہنسنے والے ایموجی سے اپنا ردعمل دیا تھا۔

بھارتی پولیس کے مطابق 3 افراد کو راجستھان میں عوامی جذبات کو نقصان پہنچانے کے الزام پرگرفتارکیا گیا جبکہ دیگر پانچ افراد کو ملک کے دیگر حصوں سے گرفتار کیا گیا۔؎

کرناٹک میں بھی ایسی سوشل میڈیا پوسٹس پر دو افراد کیخلاف تحقیقات کی جارہی ہیں۔

خیال رہے کہ جنرل بپن راوت سمیت 13 افراد گزشتہ ہفتے ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

بھارت میں پولیس نے حالیہ سالوں میں سیکڑوں انٹرنیٹ صارفین کوگرفتارکیا ہے۔کرکٹ میچ میں پاکستان کی جیت کا جشن منانے پر اکتوبر میں بھی ایک درجن سے زائد بھارتیوں کو گرفتار کیا گیا تھا جس میں سے کئی افراد اب بھی بغاوت،انسداد دہشت گردی کے قوانین کے تحت حراست میں ہیں۔

مزید خبریں :