دنیا
Time 13 دسمبر ، 2021

امریکا نے کابل پر طالبان کے قبضے میں پاکستان کے کردار سے متعلق منفی حوالے خارج کردیے

امریکا نے قومی سلامتی ایکٹ 2022 سے کابل پر طالبان کے قبضے میں پاکستان کے کردار  سے متعلق تمام منفی حوالوں کو خارج کردیا۔

قومی سلامتی ایکٹ کے سابقہ متن میں کابل پر طالبان کے قبضے میں پاکستان کے ملوث ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا تھا  تاہم ترمیم شدہ ایکٹ میں اس کا کوئی ذکر نہیں، نئے ایکٹ میں پاکستان سے متعلق دیگر حوالوں کو بھی خارج کردیا گیا۔

امریکی ایوان کے نمائندگان نےقومی سلامتی ایکٹ 2022 کے ترمیمی ورژن میں کابل پر طالبان کے قبضے  پر  پاکستان کے کردار سے متعلق تمام منفی حوالہ جات خارج کردیے۔

امریکا کے قومی سلامتی ایکٹ 2022 کے ترمیمی ورژن سے پاکستا ن کا نام نکال کر متن تبدیل کرتے ہوئے  ’افغانستان کے قریب کوئی بھی ملک‘ لکھ دیا گیا ہے۔

ایک اور ریفرنس جس کے حقیقی متن میں کابل میں طالبان کے قبضے میں پاکستان کے کردار کی وضاحت طلب کی گئی تھی، اسے بھی حذف کردیا گیا ہے۔ تاہم ایکٹ میں امریکا کے انخلا کی وجوہات اور اثرات کی تحقیقات کی شرط برقرار رکھتے ہوئے تجویز دی گئی کہ اس عمل کے لیے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے جو افغانستان کےقریب اور دور دراز پڑوسیوں کے کردار کا جائزہ لے۔

مزید خبریں :