برائیڈل فیشن ویک میں گرنے کے بعد علیزے شاہ کا ردعمل سامنے آگیا

علیزے شاہ برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر چلتے ہوئے گِر پڑیں تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی —فوٹو: اسکرین گریب
علیزے شاہ برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر چلتے ہوئے گِر پڑیں تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی —فوٹو: اسکرین گریب

معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ  کا  برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر چلتے ہوئے گرنے کے بعد ردعمل سامنے آگیا۔

 علیزے شاہ نے انسٹا گرام پر ایک پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ'گزشتہ  رات جذبات سے بھری ایک رولر کوسٹر تھی'۔

انہوں نے لکھا کہ میں بائیں طرف جا رہی تھی اور شازیہ منظور نے سوچا کہ ہمیں دائیں طرف جانا ہے جس کی وجہ سے کنفیوژن  ہوئی اور میں پھسل گئی۔

علیزے شاہ نے کہا کہ لیکن شازیہ جی  نے مجھے اتنے پیار سے واپس اٹھایا۔

واضح رہے کہ علیزے شاہ برائیڈل فیشن ویک کے تیسرے روز ریمپ پر چلتے ہوئے گِر پڑیں تھیں جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

اداکارہ کے ہمراہ گلوکارہ شازیہ منظور بھی ریمپ پر موجود تھیں جو اپنا شہرہ آفاق گیت 'چن میرے مکھنا' گنگنا رہی تھیں۔

علیزے نے شازیہ منظور کے گانے پر رقص بھی کیا تاہم ریمپ سے واپس جاتے ہوئے علیزے اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکیں اور پھسل کر گر پڑیں۔

تاہم گلوکارہ شازیہ منظور نے فوری طور پر علیزے کو سہارا دے کر اٹھایا اور ان کی ہمت بڑھائی۔

مزید خبریں :