دنیا
14 دسمبر ، 2021

روس نے ماحولیاتی آلودگی کو عالمی چیلنجز کیلئے خطرہ قرار دی گئی قرارداد ویٹو کردی

روس نے ماحولیاتی آلودگی اور عالمی سلامتی چیلنجز کو ایک دوسرے سے منسلک کرنے والی قرارداد کو ویٹوکر دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں پیش کی گئی قرارداد نائجیریااور آئرلینڈ کی حمایت میں پیش کی گئی تھی، قرارداد میں ماحولیات کو درپیش چیلنجز کو بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا تھا۔ 

غیر ملکی خبر  رساں ایجنسی کا بتانا ہے کہ  سلامتی کونسل کے 15 میں سے 12رکن ممالک نے قرارداد کی حمایت کی جبکہ روس کے علاوہ بھارت نے  بھی قرارداد کی مخالفت کی  اور چین قرارداد کے موقع پر غیر حاضر رہا۔

مزید خبریں :

Notification Management


پاکستان
دنیا
کاروبار
کھیل
انٹرٹینمنٹ
صحت و سائنس
دلچسپ و عجیب

ڈیسک ٹاپ نوٹیفکیشن کے لیے سبسکرائب کریں
Powered by IMM