کاروبار
Time 14 دسمبر ، 2021

ترک لیرا کی قدر میں ریکارڈ کمی

ترکی کی کرنسی لیرا کی قدر میں ایک ہی دن میں 7 فیصد کی ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔

ترکی کے مرکزی بینک نے مارکیٹ میں ڈیڑھ سے دو ارب ڈالر فروخت کیے جس سے ترکش لیرا کا زوال کچھ حد تک رک گیا۔

رواں سال کے آغاز سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں ترکش لیرا کی قیمت آدھی رہ گئی ہے۔ ایک ڈالر ترکش لیرا 13 اعشاریہ 87 کا ہے اور پاکستانی کرنسی میں ایک ترکش لیرا 12 روپے 61 پیسے کا ہو گیا ہے۔

ترکی کے وزیر  خزانہ نورالدین نباتی کا کہنا ہے کہ اس سال لیرا ڈالر کے مقابلے میں 48 فیصد گر گیا ہے اور  ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی کرنسی لیرا ہے۔

مزید خبریں :