پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2021

شہریار آفریدی کی فرانس میں مقیم صحافی کو کھلی دھمکیاں

حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کے چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے فرانس میں مقیم صحافی کو ننگی گالیاں اور  کھلی دھمکیاں دیں۔

شہریار آفریدی نے فرانسیسی سفارتی عملے اور دوستوں سے کہا کہ ’اگر آپ نے اس صحافی کو  رگڑا نہ دیا تو میں آپ کو نہیں چھوڑوں گا۔‘

صحافی یونس خان نے سوال کیا تھا کہ دورہ  فرانس میں کشمیر کا مقدمہ کس کے سامنے پیش کیا؟ شہریار آفریدی نے جواب دیا کہ وہ تو سر درد کا علاج کرانے  پیرس آئے تھے۔

صحافی یونس خان نے سینیئر جرنلسٹ طلعت حسین کو انٹرویو میں کہا کہ فرانسیسی حکام نے انہیں خبردار کیا ہے کہ پاکستانی وزیر ان کے بارے میں غلط باتیں کر رہے ہیں، اس لیے وہ احتیاط کریں۔

فرانسیسی حکام نے عدالت کی اجازت لے کر شہر یار آفریدی کی آڈیو کا جائزہ لیا ہے۔ 

یونس خان کا کہنا ہے کہ وہ اب خود کو  غیر محفوظ سمجھتے ہیں ، پاکستان جانے سے پہلے دس بار سوچیں گے۔

مزید خبریں :