پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2021

پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹروے ایم 2 ، ایم 3 اور ایم 11 بند

سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کوبھی دھند کے باعث بند کردیاگیا ہے ۔ —فوٹو: فائل
سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کوبھی دھند کے باعث بند کردیاگیا ہے ۔ —فوٹو: فائل 

پنجاب میں شدید دھند کےباعث مو ٹر وے ایم 2 ، ایم 3 کو مختلف مقامات پر جبکہ ایم 11 کو لاہورسے سیالکوٹ تک بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کےباعث موٹروے ایم 3 کو لاہور سے سمندری تک اور ایم 2 کو لاہور سے پنڈی بھٹیاں تک بن کردیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سیالکوٹ موٹروے ایم 11 کوبھی دھند کے باعث بند کردیاگیا ہے ۔

 ترجمان موٹر وے کا کہنا ہے کہ ڈرائیور حضرات گاڑیوں پر فوگ لائٹس استعمال کریں، رفتار کم اور اگلی گاڑی سے فاصلہ زیادہ رکھیں  جبکہ کسی مشکل کی صورت میں ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کریں ۔

مزید خبریں :