Time 15 دسمبر ، 2021
دنیا

یو اے ای کا امریکا سے ایف 35 طیاروں کی خریداری پر بات چیت معطل کرنےکا عندیہ

متحدہ عرب امارات نے امریکا سے  جدید ترین ایف 35 طیاروں کی خریداری پر  بات چیت معطل کرنےکا عندیہ  دے دیا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی عہدیدار نے اپنے ایک بیان میں  کہا ہے کہ ایف 35  طیاروں سے متعلق بات چیت مستقبل میں دوبارہ ہو سکتی ہے۔

اماراتی عہدیدار کے مطابق طیاروں کی خریداری کے حوالے سے تکنیکی ضروریات، آپریشنل پابندیوں، لاگت اور دیگر امور کے سبب بات چیت پر نظرثانی کی جائےگی۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایف 35 طیاروں کی خریداری 23  ارب ڈالرکے معاہدےکا حصہ تھی اور یو اے ای کی جانب سے یہ بیان فرانس سے 80 رافیل طیاروں کے معاہدے کے بعد سامنے آیا ہے۔

مزید خبریں :