کھیل
Time 15 دسمبر ، 2021

خاتون مداح کی رضوان سے انوکھی خواہش کا اظہار

لڑکی کی اس خواہش نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا—فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو
لڑکی کی اس خواہش نے سوشل میڈیا صارفین کو بھی حیران کردیا—فوٹو: ای ایس پی این کرک انفو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر  بیٹر محمد رضوان سے اسٹیڈیم میں موجود خاتون مداح نے انوکھی درخواست کر ڈالی۔

کرکٹ ویب سائٹ ای ایس پی این کرک انفو نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر گزشتہ روز  پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں موجود ایک خاتون کی تصویر شیئر کی۔

کراچی نیشنل اسٹیڈیم میں خاتون نے پلے کارڈ اٹھا رکھا تھا جس پر انگریزی میں تحریر تھا کہ 'رضوان پلیز اڈاپٹ می'۔

کرک انفو نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹر محمد رضوان کو مینشن کیا اور ساتھ ہی ہیلو بھی کہا تاہم رضوان کی جانب سے اس ٹوئٹ پر کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا گیا۔

لڑکی کی اس خواہش نے ہر دیکھنے والے کو  حیران کردیا، ایک صارف نے کہا کہ آپ کی یہ خواہش پوری نہیں ہو سکتی کیونکہ رضوان پہلے ہی اپنے تکیے کو اپنا چکے ہیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں فتح حاصل کرکے سیریز  میں فیصلہ کن برتری حاصل کر لی ہے۔  

مزید خبریں :