کاروبار
Time 15 دسمبر ، 2021

پاکستانی روپے کی مزید بے قدری، ڈالر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر تاریخ کی بلندی ترین سطح پر پہنچ گئی۔

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ ہوا جس کے بعد ایک ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح  177روپے 98 پیسے کا ہو گیا۔

یکم جولائی 2021 سے  اب تک ڈالر کی قدر میں تقریباً  13 فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کا ریٹ 50 پیسے کم ہو کر  180.50روپے ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان
اسٹیٹ بینک آف پاکستان