پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2021

امید ہے دنیا افغانستان سے الگ رہنے کی غلطی نہیں دُہرائے گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ امید ہے دنیا افغانستان سے الگ رہنے کی غلطی نہیں دُہرائے گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت افغان صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں وزیر خارجہ، وزیر اطلاعات، وزیر داخلہ شریک ہوئے جبکہ اجلاس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس میں معاون خصوصی برائے قومی سلامتی معید یوسف اور اعلیٰ سول و فوجی افسران شریک ہوئے۔

انسانی بحران سے بچانے کیلئے افغانستان کی ہرممکن مدد کریں گے، وزیراعظم— فوٹو: پی آئی ڈی
 انسانی بحران سے بچانے کیلئے افغانستان کی ہرممکن مدد کریں گے، وزیراعظم— فوٹو: پی آئی ڈی

اس موقع پر گفتگو میں وزیراعظم کا کہنا تھاکہ امید ہے دنیا افغانستان سے الگ رہنے کی غلطی نہیں دہرائے گی، عالمی برادری افغانستان کے کمزور لوگوں کی مدد کرے۔

ان کا ہنا تھاکہ انسانی بحران سے بچانے کیلئے افغانستان کی ہرممکن مدد کریں گے، افغانستان کو ضرورت کے وقت تنہا چھوڑنا کسی کے مفاد میں نہیں ہوگا۔

وزیر اعظم کا کہنا تھاکہ حکومت پاکستان نے افغان عوام کی مدد کیلئے 5 ارب روپے کی امداد مختص کی ہے۔

وزیراعظم نے ہدایت کی کہ افغان عوام کو امداد دینے والے بین الاقوامی اداروں کو سہولیات فراہم کی جائیں۔

اعلامیے میں کہا گیا ہئے کہ پاکستان اتوار کو او آئی سی وزرائے خارجہ کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کر رہا ہے جس میں افغان عوام کی مشکلات اجاگر کی جائیں گی۔

مزید خبریں :