پاکستان
Time 15 دسمبر ، 2021

آپ اور شجاعت جب بھی لندن آئیں ملاقات ضرور کریں، نواز کا پرویز الٰہی کو فون

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور  آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

 آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالٰہی کو ٹیلیفون کیا اور چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی۔

چوہدری پرویزالٰہی سے سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق نے بھی ٹیلیفون پر چوہدری شجاعت حسین کی خیریت دریافت کی اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

نواز شریف نے کہا کہ آپ اور شجاعت صاحب جب بھی لندن آئیں تو ملاقات ضرور کریں۔

چوہدری پرویزالٰہی نے اپنی اور چوہدری شجاعت حسین کی جانب سے میاں نوازشریف کو مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی مبارکباد دی۔

نوازشریف نے چوہدری شجاعت اور چوہدری پرویزالٰہی کا شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں :