دنیا
Time 16 دسمبر ، 2021

برطانیہ میں کورونا کے آغاز سے ایک روز میں مثبت کیسز کا نیا ریکارڈ

عالمی وبا کے آغاز  سے اب  تک  برطانیہ میں  ایک دن میں کورونا کیسز کا ریکارڈ  ٹوٹ گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق  24 گھنٹوں میں کورونا کے 78 ہزار  610  نئےکیسز رپورٹ ہوئے اور مزید 165 افراد ہلاک ہوگئے۔

 برطانوی وزیر صحت ساجد جاوید کا کہنا ہے کہ  لندن میں رپورٹ مجموعی کورونا کیسز میں  سے 60 فیصد اومی کرون ویرینٹ کے ہیں۔

دوسری جانب کورونا کے بڑھتے کیسز کو دیکھتے ہوئے وزیراعظم بورس جانسن نے  شہریوں پر بوسٹر ویکسین لگوانے پر زور دیا ہے۔


مزید خبریں :