دنیا
Time 16 دسمبر ، 2021

افغانستان جنگ میں ناکامیوں پر امریکا میں تحقیقاتی کمیشن قائم

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امریکی کانگریس نے طالبان کی فتح کے بعد افغانستان میں 20 سالہ جنگ کی ناکامیوں کا جائزہ لینے کے لیے ایک کمیشن کے قیام کے لیے ووٹ دیا۔

قائم کردہ کمیشن 768 ارب ڈالر کے سالانہ دفاعی بجٹ کا حصہ ہے جسے ایوان نمائندگان کے بعد امریکی سینیٹ نے بھی منظور کیا، افغانستان پر بنایا جانے والا کمیشن 16 ارکان پر مشتمل ہوگا۔

توقع کی جا رہی ہے کہ اگست میں امریکا کی طویل ترین جنگ کو ختم کرنے کے لیے امریکی فوجیوں کو افغانستان سے نکالنے کا متنازع فیصلہ کرنے والے صدر جو بائیڈننیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ پر دستخط کریں گے۔

ایکٹ میں کہا گیا ہے کہ "کمیشن افغانستان میں جنگ کا ایک جامع جائزہ لے گا اور مستقبل کی کارروائیوں کے لیے حکمت عملی اور تزویراتی اسباق سے آگاہ کرنے کے لیے سفارشات پیش کرے گا، جس میں فوجیوں کی تعداد میں اضافے اور کمی کے اثرات شامل ہیں"۔

 دونوں بڑی جماعتوں ڈیموکریٹک پارٹی اور ری پبلکن پارٹی کی طرف سے نامزد کیے جانے والے ارکان کو ایک سال کے اندر طالبان کی فتح کی ابتدائی اور  3 سال میں مکمل وجوہات کا پتہ چلانا ہو گا۔


مزید خبریں :