دنیا
Time 16 دسمبر ، 2021

2021 میں میکسیکو ، افغانستان، یمن اور بھارت صحافیوں کیلئے بد ترین ملک قرار

2021 میں میکسیکو ، افغانستان، یمن اور بھارت  کو صحافیوں کیلئے بد ترین ملک قرار دے  دیا گیا ہے۔

صحافیوں کی عالمی تنظیم رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرزکی رپورٹ کے مطابق  دنیا بھر میں 46 صحافیوں کو قتل کیا گیا جبکہ 488 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا، جن میں 60 خواتین بھی شامل ہیں ۔

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے صحافیوں میں 65 فیصدکو جان بوجھ کر نشانہ بنایاگیا۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ رواں سال میکسیکو ،افغانستان،یمن اوربھارت صحافیوں کیلیے بد ترین ملک رہے۔

میکسیکو میں7 ،افغانستان میں 6،یمن اور بھارت میں 4،4صحافی مارے گئے ۔

 تنظیم کی رپورٹ کے مطابق چین میں سب سے زیادہ 127 صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا ۔

 اس کے علاوہ میانمار میں 53  ،ویتنام میں 43 ، بیلاروس میں 32 اور سعودی عرب  میں 31  صحافیوں کو جیل میں ڈالا گیا۔

مزید خبریں :