پاکستان
Time 17 دسمبر ، 2021

لاہور کے ایک ہی محلے میں 5 بچوں کیساتھ زیادتی

لاہور: ہربنس پورہ کے ایک ہی محلے میں 5 بچوں کے ساتھ زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

ایس ایس پی مستنصر فیروز کا بتانا ہے کہ مدعی عبدالباسط کی درخواست پر دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں ملزمان گرفتار اور دونوں نے ہی 5 بچوں کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا۔

ایس ایس پی مستنصر فیروز کا کہنا ہے کہ بچوں کے طبی معائنے میں زیادتی بھی ثابت ہو گئی ہے۔

مزید خبریں :