Time 17 دسمبر ، 2021
پاکستان

’مذاق کرنا ہے تو خبرناک میں جایا کریں‘، شاہ زیب خانزادہ کا فواد کو جواب

معروف اینکر شاہ زیب خانزادہ اور وفاقی وزير اطلاعات فواد چوہدری کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔

گزشتہ روز فواد چوہدری جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں شریک تھے۔ فواد چوہدری نے کہاکہ آپ نے خود ہی بات کرنی ہوتی ہے تو آئينے کے سامنے بولا کریں، مہمان بلانےکی کیا ضرورت ہے؟

اس پر شاہ زیب نےجواب دیا کہ مذاق کرنا ہے تو ’خبرناک‘ میں جایا کریں یہ سنجیدہ شوہے۔

اس پر وفاقی وزیر کا کہنا تھاکہ آپ کو لگتاہے کہ سنجیدہ ہے ورنہ لوگ تو نہیں سمجھتے۔

شاہ زیب نے پھر جواب دیاکہ آپ کو بُلالیا تو آپ کو مزاحیہ شو لگ رہا ہے ورنہ یہ سنجیدہ شو ہے۔

خیال رہے کہ خبرناک جیو نیوز کا طنز و مزاح پر مبنی پروگرام  ہے۔ 

مزید خبریں :