دنیا
Time 17 دسمبر ، 2021

شمالی کوریا نے عوام پر 11 دن کیلئے ہنسنے اور شاپنگ پر پابندی کیوں لگائی؟

شمالی کوریا میں عوام پر 11 دن کیلئے ہنسنے، شراب نوشی اور شاپنگ پر پابندی لگادی گئی۔

شمالی کوریا کے سابق رہنما کِم جونگ ایل 17 دسمبر 2011 کو 69 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کر گئے تھے، ان کی 17 سالہ حکمرانی کو شمالی کوریا کی تاریخ کا تاریک ترین دور سمجھا جاتا ہے۔

شمالی کوریا میں کِم جونگ ایل کی 10 ویں برسی پر شہریوں پر مختلف پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔

11 روزہ سوگ میں ہنسنے پر پابندی ہوگی۔ اس دوران کوئی شہری شاپنگ اور شراب نوشی بھی نہیں کرسکے گا اور بصورت دیگر اسے  گرفتار کرلیا جائے گا۔

مزید خبریں :