پاکستان
Time 17 دسمبر ، 2021

سائیڈ ونڈ اسکرین میں دراڑ، سعودی عرب جانے والی پرواز کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ

قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جارہی تھی، دوران پرواز بوئنگ 777 طیارے کے سائیڈ ونڈ اسکرین میں دراڑ پڑ گئی تھی— فوٹو: فائل
قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جارہی تھی، دوران پرواز بوئنگ 777 طیارے کے سائیڈ ونڈ اسکرین میں دراڑ پڑ گئی تھی— فوٹو: فائل

پی آئی اے کی اسلام آباد سے سعودی عرب جانے والی پرواز کو کراچی میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا۔

قومی ائیرلائن کی پرواز پی کے 9753 اسلام آباد سے ریاض جارہی تھی، دوران پرواز بوئنگ 777 طیارے کے سائیڈ ونڈ اسکرین میں دراڑ پڑ گئی تھی جس پر طیارے کے کپتان نے کراچی ائیرپورٹ کے ائیرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کیا۔

ذرائع کے مطابق کپتان نے کراچی ائیرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت طلب کی اور اجازت ملنے پر طیارے کو کراچی ائیرپورٹ پر لینڈ کرایا گیا۔

پی آئی اے کے مطابق طیارے کی سائیڈ ونڈ اسکرین تبدیل کر کے ریاض روانہ کردیا گیا ہے۔

مزید خبریں :